i پاکستان

پشاور، انسداد دہشتگردی عدالت نے 2 دہشتگردوں کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیاتازترین

January 20, 2024

پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی )نے 2 دہشتگردوں کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا جو سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) فضل الرحمن اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے رہنما ایمل ولی خان پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ خودکشں بمبار سمیت 2 گرفتار دہشتگردوں کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ایک دہشتگرد خودکش بمبار جبکہ دوسرا سہولت کار ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں سے 2 خودکش جیکٹس، 3 دستی بم، پستول اور موبائلز برآمد ہوئے ہیں، دونوں دہشتگرد پشاور میں ہدف کے لیے موجود تھے۔تفتیشی افسر کے مطابق گرفتار دہشتگرد مولانا فضل الرحمن اور ایمل ولی خان کو نشانہ بنانے والے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی