i پاکستان

پشاور، بارودی سرنگوں کے متاثرین میں نقد رقم اور لیپ ٹاپس تقسیمتازترین

January 27, 2024

پشاور میں فاٹا ڈس ایبل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام بارودی سرنگوں کے متاثرین کے اعزاز میں تقریب ہوئی جس میں 50 خواتین سمیت 50 سے زائد متاثرین نے شرکت کی۔ تقریب میں متاثرین کے لواحقین ، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا سمیت بڑی تعداد میں عسکری اور سول حکام نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور لیفٹینٹ جنرل حسن اظہر حیات نے متاثرین میں نقد رقم اور لیپ ٹاپس تقسیم کئے۔ فاٹا ڈس ایبل ویلفیئر آرگنائزیشن نے پاک فوج کے تعاون سے اب تک ایک ہزار 43 متاثرین کی نہ صرف بحالی میں مدد کی بلکہ ان کی فلاح وبہبود کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کئے۔ چیئرمین فاٹا ڈس ایبل ویلفیئر آرگنائزیشن عرفان اللہ جان نے پاک فوج کی جانب سے متاثرین کی بحالی کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ چیئرمین فاٹا ڈسایبل ویلفئیر آرگنائزیشن عرفان اللہ جان نے کہا کہ میں مشکور ہوں پاک فوج کا کہ جب بھی ہمیں ضرورت پڑی تو پاک فوج نے لبیک کہا اور ہمارا ساتھ دیا۔ تقریب سے خطاب میں سیکرٹری اسپشل ایجوکیشن خیبرپختونخوا ڈاکٹر انیلا درانی نے کہا کہ آج کی تقریب کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہیں حکومت خیبر پختونخوا اور پاک فوج قبائلی اضلاع میں دہشت گردی اور بارودی سرنگوں سے متاثرین کے فلاح و بہبود کیلیے کوشاں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی