i پاکستان

پشاور، داماد نے بیروزگاری سے تنگ آکر ساس کے گھر ہی ڈاکا ماردیاتازترین

September 05, 2023

پشاور میں بیروزگار داماد نے تنگ آکر ساس کے گھر پر ہی ہاتھ صاف کردیا۔ پولیس کے مطابق چوری کی یہ انوکھی واردات پشاور کے علاقے حیات آباد میں ہوئی جہاں داماد سے سسرال پر ہاتھ صاف کردیا۔ پولیس کے مطابق واردات میں ایک دلچسپ بات یہ بھی دیکھنے میں آئی کہ شوہر کا ساتھ دینے کے لیے بیوی نے بھی اس کی مدد کی اور اپنے ہی گھر میں ڈاکا مارا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کی واردات کا علم ہوتے ہی کارروائی کی گئی اور میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا جن کے قبضے سے مسروقہ ملکی اور غیر ملکی کرنسی سمیت طلائی زیورات برآمد کیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی