i پاکستان

پشاور، گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے آگ لگ گئی، 2 افراد زخمیتازترین

May 07, 2026

پشاور میں ڈیفنس کالونی میں ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث سلنڈر دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ادارے کی فائر ویکلز اور ایمبولینسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ٹیموں نے بروقت امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لگی ہوئی آگ پر مکمل قابو پالیا۔اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے علاقے میں مزید بڑے جانی و مالی نقصان سے بچا ئو ممکن ہوا۔واقعے میں 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 کی جانب سے فوری طبی امداد فراہم کی گئی، جس کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ امدادی کارروائیوں کے دوران متاثرہ مقام کے ارد گرد کے علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنا لیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی