i پاکستان

پشاور، کالجز اور جامعات میں 15جون تا 31اگست گرمیوں کی تعطیلات کا اعلانتازترین

June 11, 2026

خیبرپختونخوا کے محکمہ اعلی و ثانوی تعلیم نے صوبہ بھر کے سرکاری و نجی کالجوں اور جامعات میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔اعلامیے کے مطابق سمرزون کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی جبکہ ونٹر زون کے تعلیمی اداروں میں یکم جولائی سے 31 جولائی تک تعطیلات ہوں گی۔تعطیلات کا اطلاق خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری اور نجی جامعات، کالجز اور ہائیرایجوکیشن اداروں پر ہوگا۔اعلامیے کے مطابق 4 سال بی ایس پروگرامزمتعلقہ جامعات اور کالجز کے تعلیمی کیلنڈر کے مطابق جاری رہیں گے۔ پریکٹیکل سمیت تمام امتحانات پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی