i پاکستان

پشاور میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ،عوام میں خوف وہراس پھیل گیاتازترین

June 11, 2025

پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جس سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔لزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز افغانستان میں ہندوکش پہاڑی سلسلے میں تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 211 کلو میٹر زیر زمین تھی۔پشاور میں زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا اور شہری گھروں، دفاتر سے باہر آگئے۔فوری طورپر زلزلے سے کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی