i پاکستان

پشاور، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہیدتازترین

June 28, 2025

پشاور کے شاہ جی آباد قبرستان میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔تفصیل کے مطابق خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے شاہ جی آباد قبرستان میں فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہید اہلکار شہنشاہ تھانہ ہشت نگری میں تعینات تھا، 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی، شہید ہلکار گھر سے ڈیوٹی کیلئے آرہا تھا۔ شہید اہلکار کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں انسپکٹر جنرل(آئی جی) خیبر پختونخوا اختر حیات، سی سی پی او سید اشفاق انور سمیت دیگر حکام اور لواحقین نے شرکت کی۔پولیس کیمطابق جائے وقوع سے 30 بور کے 10 خول ملے ہیں، پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی