i پاکستان

پشاور، پی ٹی آئی کی ریلی میں شیر افضل مروت کی ایک شخص کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرلتازترین

April 01, 2024

پشاور میں پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران پارٹی کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت کی جانب سے ایک شخص کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ ویڈیو میں شیر افضل مروت کو ایک شخص کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ شیرافضل مروت کارکنوں کی بھیڑ میں پھنس گئے تھے، جس کے بعد وہ غصے میں آگئے اور ساتھ کھڑے شخص کو تھپڑ مار دیا۔ بعد میں شیر افضل مروت نے کہا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص ان کا ذاتی گارڈ ہے۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے پیش نظر میرا گارڈ کہ رہا تھا کہ گاڑی میں بیٹھ جاوں۔ انہوں نے بتایا کہ گارڈ ورکرز کو میرے پاس آنے پر دھکے دے رہا تھا، گارڈ کو میں نے منع کیا کہ مجھے نہ کھینچے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی