i پاکستان

پشاور، رشتے کے تنازع پر فائرنگ خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق،ملزمان گرفتارتازترین

June 11, 2025

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے تہکال پلوسی میں رات گئے فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی وجہ رشتہ داری کا تنازع بنی۔ڈی ایس پی آصف شریف کے مطابق جھگڑا خاندان کے افراد کے درمیان ہوا، جو دیکھتے ہی دیکھتے مسلح تصادم میں بدل گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں عظیم خان، مزمل اور ایک خاتون جان کی بازی ہار گئے۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی کارروائی کے دوران پولیس نے واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں، اور جلد مزید حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے۔ پولیس نے واقعہ میں استعمال ہونے والے اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی