i پاکستان

پشاور سے کراچی کیلئے عوام ایکسپریس بحال کردی گئیتازترین

December 20, 2023

پاکستان ریلویز کی جانب سے پشاور سے کراچی کیلئے عوام ایکسپریس ٹرین بحال کردی گئی۔ ریلوے ڈی ایس مسعود احمد جان نے ٹرین کا باقاعدہ افتتاح کیا، ریلوے حکام کے مطابق عوام ایکسپریس کینٹ ریلوے اسٹیشن سے کراچی کیلئے روانہ کردی گئی ہے۔ حکام کاکہنا ہے کہ ٹرین 360 مسافروں کو لیکر 36 گھنٹوں میں کراچی پہنچے گی ، عوام ایکسپریس اگست 2022 میں سیلاب کے باعث بند کردی گئی تھی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی