i پاکستان

پشاور، سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے کاغذات درست قرارتازترین

January 06, 2024

پشاور میں الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے کاغذات درست قرار دے دیے ہیں۔ سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کی اپیل پر سماعت الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی۔ الیکشن ٹربیونل نے تیمور سلیم جھگڑا کی اپیل منظور کرتے ہوئے ان کے کاغذات درست قرار دے دیے۔ ریٹرننگ افسر نے تیمور جھگڑا کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 28 اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقوں پی کے 75 اور 79 سے کاغذات مسترد کیے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی