پشاور میں ایک گھر میں سلنڈر دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق پشاور کے علاقے اعجاز آباد گلبہار نمبر 4 میں گھر کے اندر سلنڈر دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں گھر کے چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبہ ہٹانے کے لئے ریسکیو ٹیم کا سرچ آپریشن جاری ہے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی