i پاکستان

پشاور،میڈیکل ٹیسٹ میں نقل اور پرچہ آؤٹ کرنے میں ملوث ملزم گرفتارتازترین

September 19, 2023

پولیس نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیوٹوتھ کے ذریعے نقل اور پرچہ آٹ کرنے میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیوٹوتھ کے ذریعے نقل اور پرچہ آٹ کرنے میں ملوث ملزم مبینہ طور پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اسکینڈل میں ملوث گروہ کا کارندہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو پشاور کے علاقے فقیر آباد سے حراست میں لیا گیا، اس کی عمر 30 سال ہے اور ملزم پہلے بھی اس قسم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم امتحانی ہال میں پرچہ آٹ کرنے والے لوگوں سے رابطہ میں تھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی