i پاکستان

پشاور،ناصر باغ دھماکے کا اہم ملزم گرفتار، زخمی دہشتگرد کو بھی ہوش آگیاتازترین

March 11, 2024

ناصر باغ روڈ پر ہونے والے دھماکے میں ملوث ایک اہم ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ زخمی دہشتگرد کو بھی ہوش آگیا۔ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی ) کے مطابق بورڈ بازار ناصرباغ روڈ پر گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے دہشتگرد کو ہوش آگیا ہے جس کا بیان آج قلمبند کیا جائے گا۔ سی ٹی ڈی کا بتانا ہیکہ دھماکے کے اہم ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے جب کہ دھماکے کی جگہ سے ملنے والے شواہد کی بنیاد پرمختلف علاقوں میں چھاپیماریگئے جس دوران 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دھماکیکی جگہ موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے جس کے باعث موٹرسائیکل اور موبائل فون سے تفتیشی ٹیم کو تحقیقات میں مدد نہ مل سکی۔ واضح ر ہیکہ گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں 2 دہشتگرد ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا، دھماکا دہشتگردوں کی جانب سے بارودی مواد منتقل کرتے وقت ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی