i پاکستان

پشاور،وزیراعلی سہیل آفریدی کا یومِ عاشور پر مرکزی جلوس کے مقام کوہاٹی کا دورہ ، سکیورٹی و انتظامی اقدامات کا جائزہ لیاتازترین

June 27, 2026

وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے یومِ عاشور کے موقع پر پشاور میں مرکزی جلوس کے مقام کوہاٹی کا دورہ کیا اور سکیورٹی و انتظامی اقدامات کا جائزہ لیا۔وزیراعلی نے جلوس کے راستوں پر کیے گئے انتظامات کا معائنہ کیا اور یومِ عاشور کے پرامن انعقاد کے لئے صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔سہیل آفریدی نے کہا کہ بہترین انتظامات پر صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ زائرین نے بھی سکیورٹی کے موثر اور بہترین انتظامات کو سراہا، جو متعلقہ اداروں کی محنت کا ثمر ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا ظلم کے خلاف ڈٹ جانے، حق و صداقت پر قائم رہنے اور قربانی کا درس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی اقدار کے فروغ اور معاشرے میں اتحاد و اخوت کے لئے کربلا کے پیغام کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔سہیل آفریدی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ اور مذہبی اجتماعات کے پرامن انعقاد کے لئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی