i پاکستان

پشاور،سابق ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا محمود خان پر حملے کا منصوبہ ناکام،2 ٹارگٹ کلرگرفتارتازترین

April 01, 2026

پشاور میں سابق ڈپٹی اسپیکر محمود خان پر حملے کا منصوبہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا، کارروائی کے دوران 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔پشاور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود خان پر ممکنہ حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران 2 مبینہ ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان کو محمود خان پر حملہ کرنے کے لیے رقم فراہم کی گئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس منصوبے کے پیچھے موجود دیگر افراد اور سہولت کاروں تک پہنچا۔دوسری جانب پشاور میں یورولوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر آصف ملک کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں آصف ملک زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد پروفیسر ڈاکٹر آصف ملک کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر آصف کو ٹان سرکلر روڈ پر ان کے گھر کے قریب نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی