i پاکستان

پشین میں ایمبولینس سے 15 من چرس برآمد ، ملزم گرفتارتازترین

March 13, 2024

بلوچستان کے ضلع پشین میں لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے ایمبولینس سے 600 کلو گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ لیویز حکام کے مطابق ایک خالی ایمبولینس گلستان سے کوئٹہ کی جانب آ رہی تھی، پشین کے علاقے سرانان کے مقام پر لیویز حکام نے اس کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران ایمبولینس سے 600 کلو گرام چرس برآمد کرنے کے بعد اسے قبضے میں لیکر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق ملزم نے چرس کی اسمگلنگ کیلئے منی بس کو ایمبولینس بنایا تھا۔ واضح رہے گزشتہ ماہ بھی پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی میں بڑی کارروائی کرتے ہئوے 12 اونٹوں پر لدی چرس سے بھری 75 بوریاں پکڑ لی تھیں ، جس کی مالیت کروڑوں روپے تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی