i پاکستان

پتوکی میں نیشنل ہائی وے پر ٹریلر نہر میں جا گرا،کوئی جانی نقصان نہیں ہواتازترین

June 27, 2025

پتوکی میںنیشنل ہائی وے پر ایک تیز رفتار ٹریلر موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے قابو سے باہر ہو کر نہر میں جا گرا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ پتوکی کے قریب پیش آیا، جہاں ڈرائیور نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے ٹکر سے بچنے کی کوشش کی، تاہم ٹریلر سڑک سے پھسل کر نہر میں جا گرا۔ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور کچھ گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ٹریلر کو کامیابی سے نہر سے نکال لیا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔واقعے کے بعد نیشنل ہائی وے پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی متاثر رہی، تاہم انتظامیہ نے جلد ہی راستہ بحال کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی