i پاکستان

پتوکی، نجی فیکٹری کی بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق ، 17 خواتین زخمیتازترین

March 19, 2024

پتوکی میں ملتان روڈ پر نجی فیکٹری کی بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 17 خواتین زخمی ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق نجی فیکٹری کی بس ملازمین کو لے کرمانگا منڈی سے اوکاڑہ جا رہی تھی کہ سائیں دی کھوئی کے قریب سڑک پر کام میں لگے میونسپل ملازمین کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔ پولیس کا بتانا ہیکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بس ڈرائیور رئیس، سلیم اور علی عباس شامل ہیں جب کہ زخمی ہونے والی 17خواتین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی