پتوکی میں شادی سے انکار کرنے پر لڑکی نے 22 سالہ نوجوان کو مبینہ طورپر ماتھے پر گولی مار دی۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پتوکی سے لاہور ریفر کر دیا گیا ، زخمی نوجوان کی شناخت 22 سالہ فاروق کے نام سے ہوئی ہے جو فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہوا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد لڑکی موقع سے فرار ہوگئی جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی مقتول نوجوان کی قریبی رشتہ دار ہے۔نوجوان کی والدہ کا کہنا ہے کہ لڑکی قریبی رشتہ دار ہے جو بیٹے پر شادی کے لیے دبا ڈال رہی تھی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمہ کی تلاش جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی