i پاکستان

رائیونڈ، جیابگا چوکی کی حدود میں شہری کو مرغا بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، فوٹیج سامنے آ گئی،ایک ملزم گرفتار،دیگرکی گرفتاری کے لئے چھاپےتازترین

April 21, 2026

لاہور کے علاقے رائیونڈ جیابگا چوکی کی حدود میں شہری پر مبینہ تشدد اور بدسلوکی کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کی ویڈیو فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ۔تفصیل کے مطابق فوٹیج میں نوجوان عثمان کو مبینہ طور پر زبردستی مرغا بنا کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دورانِ تشدد ملزمان کی جانب سے غلیظ گالیاں بھی دی گئیں۔پولیس کے مطابق متاثرہ شہری عثمان سے زبردستی اس کی چیک بک کے چیک پھاڑ کر دستخط کروائے گئے، جبکہ اس کے موبائل فون سے مبینہ طور پر رقم بھی ٹرانسفر کی گئی۔واقعے کی فوٹیج سامنے آنے کے بعد رائیونڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان غلام رسول، غلام نبی، ابرار، نعمان اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے غلام رسول اور ابرار کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ملوث افراد کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی