i پاکستان

رہائشی ثنا اللہ کی پراسرار گمشدگی کیس کی سماعت 12 جنوری تک ملتویتازترین

December 18, 2023

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ابراہیم خان نے وزیرستان کے رہائشی ثنا اللہ کی پراسرار گمشدگی کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے کہا کہ درخواستگزار کو کسی کیس میں ملوث کردیں تو کورٹ آپ سے نہیں پوچھے گی، اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ثنا اللہ مارچ 2013 سے لاپتہ ہے لیکن پولیس کو رپورٹ نہیں ہوا۔ پشاور ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ درخواست گزار مقدمہ درج کرانے پولیس کے پاس جائے اور اگر پولیس سمجھتی ہے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنانی ہے تو مزید کارروائی کریں، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی