i پاکستان

راجہ بشارت کے کاغذاتِ نامزدگی منظورتازترین

January 04, 2024

الیکشن ایپلٹ ٹریبونل راولپنڈی نے این اے 55 سے سابق وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت کے کاغذات منظور کر لیے۔ ٹریبونل نے راجہ بشارت کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔ الیکشن ایپلٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کی جانب سے راجہ بشارت کے کاغذاتِ نامزدگی پر عائد کیے گئے اعتراضات مسترد کر دیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی