i پاکستان

رانا ثنا اللہ کے ڈیرہ پر حملہ، 36 ملزمان کیخلاف مقدمہ درجتازترین

February 14, 2024

فیصل آباد میں سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کے ڈیرہ پر حملہ کرنے کے الزام میں 36 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق سمندری روڈ پر 9 فروری کو رات ساڑھے 9 بجے کے قریب ملزمان ڈیرہ پر آئے اور رکشہ پر ڈیک اونچی آواز میں چلانا شروع کردیا اور منع کرنے پر مسلح ملزمان نے ڈیرہ میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی۔ ملزمان نے رانا ثنا اللہ کے آفس کو مکمل تباہ کرتے ہوئے ڈیرہ پر موجود افراد کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے 16 نامزد اور 20 ناملوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی