وفاقی وزیر صحت اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو پتہ بھی نہیں چلے گا اور صوبوں کے قیام سے متعلق ترمیم آجائیگی ۔ایک انٹرویو میں مصطفی کمال نے کہا کہ رانا ثنااللہ بتائیں کیا چھبیسویں اور ستائیسویں ترمیم کابینہ میں گفتگو کے بعد سامنے آئی تھی؟۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی وہاں جا کر ناراضی کا اظہار کرے جہاں سے یہ بات شروع ہوئی ہے، جو کروانے والے ہیں وہ یہ کام بھی کروالیں گے۔ قبل ازیں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ مقتدرہ نے ابھی تک حکومت سے صوبوں کے معاملے پرکوئی گفتگو نہیں کی، نہ ہی یہ معاملہ ابھی تک کابینہ یا پارلیمنٹ میں زیر بحث آیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی