i پاکستان

رانی پور،کمسن بچی قتل کیس، تیسرا تفتیشی افسر بھی تبدیلتازترین

September 28, 2023

سندھ کے ضلع خیر پور کے شہر رانی پور کی حویلی میں کمسن بچی فاطمہ کی ہلاکت کے کیس میں ایک اور بار تفتیشی افسر تبدیل کر دیا گیا،رانی پور میں تشدد سے کمسن بچی کی ہلاکت کے کیس میں تفتیشی افسر ڈی ایس پی عبدالقدوس کلوڑ کو ڈی ایس پی سائٹ ایریا تعینات کر دیا گیا،بچی کے والدین کے مطالبے پر عبدالقدوس کلوڑ کو کیس کا تفتیشی افسر مقرر کیا گیا تھا،کمسن بچی کے قتل کے کیس میں اب تک 3تفتیشی افسر تبدیل کیے جا چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی