i پاکستان

راولپنڈی، 9مئی کے مقدمات میں نامزد 100ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیاتازترین

November 23, 2023

نو مئی کے مقدمات میں نامزد  100ملزمان کو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا،کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی،پولیس نے 9مئی کے واقعات کی تحقیقات کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے،9مئی کے مقدمات میں نامزد بیشتر ملزمان ضمانتوں پر رہا ہو چکے ہیں،پولیس نے عدالت سے 9مئی کے مقدمات میں نامزد ملزمان کی دوبارہ گرفتاری کی اجازت مانگ لی،عدالت نے کہا کہ آپ لوگ غریبوں کے پیچھے کیوں پڑے ہیں؟ بڑے عہدیداروں کو کیوں نہیں پکڑتے؟واضح رہے کہ گزشتہ روز آر پی او راولپنڈی نے 9مئی کے مقدمات کی تفتیش تیز کرنے کی ہدایت کی تھی،آر پی او خرم علی نے سی پی او خالد ہمدانی کو 9مئی کے مقدمات کی تفتیش میں تاخیر پر خط لکھا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی