i پاکستان

راولپنڈی، آئل ٹینکر الٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں روپے کا تیل جل گیاتازترین

December 07, 2023

راولپنڈی میں پرانے ایئرپورٹ کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی،آئل ٹینکر میں آگ کے باعث سڑک پر ٹریفک کی آمد ور فت معطل کر دی گئی، پولیس نے آگ پھیلنے کی وجہ سے سڑک کے دونوں اطراف راستے بند کر دیئے، ریسکیو 1122کی فائر بریگیڈ ٹیموں کو موقع پر طلب کیا گیا،ریسکیو ٹیوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، آتشزدگی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آئل ٹینکر مکمل طور پر تباہ ہو گیا، ٹینکر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا تیل بھی ضائع ہو گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی