i پاکستان

راولپنڈی، عمر ایوب تھانہ نیو ٹائون مقدمہ میں شامل تفتیش، تحریری بیان جمعتازترین

June 14, 2025

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب تھانہ نیو ٹائون میں درج 24 نومبر جلا ئوگھیرا ئوکیس میں عدالتی حکم پر شامل تفتیش ہو گئے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے حکم کے بعد عمر ایوب نے اپنے وکیل کے ذریعے تفتیشی افسر کے سامنے تحریری بیان جمع کروا دیا۔عمر ایوب کی جانب سے جمع کروائے گئے بیان میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ ایک سیاسی اور جمہوری سوچ رکھنے والے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور ملک بھر میں ان کے خلاف درج 90 سے زائد مقدمات بے بنیاد اور سیاسی انتقام پر مبنی ہیں، وہ تمام مقدمات میں عدالتوں کے سامنے پیش ہو رہے ہیں۔اپنے تحریری بیان میں عمر ایوب نے موقف اختیار کیا کہ مذکورہ مقدمہ جھوٹ اور من گھڑت الزامات پر مبنی ہے، میں پرامن احتجاج پر یقین رکھتا ہوں اور کسی بھی قسم کے جلا گھیرا میں شامل نہیں رہا، میں بے گناہ ہوں۔عمر ایوب کے وکیل نے عدالت کے احاطے میں ان کا تحریری بیان تھانہ نیو ٹائون کے تفتیشی افسر راشد کے حوالے کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی