i پاکستان

راولپنڈی اور کوہاٹ میں فائرنگ کے واقعات میں2 کسٹم اہلکار شہید، 3 زخمیتازترین

July 24, 2026

راولپنڈی اور کوہاٹ میں فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں دو کسٹم اہلکار شہید اور تین و زخمی ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق راولپنڈی انٹرچینج ٹول پلازہ کے قریب کسٹم کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے اندھا فائرنگ کر دی۔ نامعلوم افراد کی گولیاں لگنے سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، فائرنگ کے باعث گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے اہلکار کی لاش اور زخمی کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق ہونے والے کسٹم اہلکار کی شناحت جواد اور زخمی کی بصیر اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ گاڑی کو لگنے والی آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا، واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے

ملزموں کا جلد سراغ لگا کر انہیں حراست میں لے لیا جائے گا۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر گاڑی پر فائرنگ میں ایک کسٹم اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق کسٹم اہلکار معمول کی چیکنگ میں مصروف تھے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، گاڑی پر فائرنگ سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔ شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاریکیلئے آپریشن جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی