i پاکستان

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس ٹریک میں بڑا شگاف پڑ گیا ،میٹرو بس ٹریک مجموعی طور پر خستہ حالی کا شکار ، جگہ جگہ گھڑے پڑ گئےتازترین

January 01, 2024

سکستھ روڈ میٹرو بس اسٹیشن کے قریب راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس ٹریک کا ایک حصہ ٹوٹ گیا،ٹریک ٹوٹنے سے میٹرو بس روٹ میں بڑا شگاف پڑ گیا جبکہ ٹریک میں دراڑیں پڑنے سے بڑے بڑے پتھر بھی زمین پر آگرے،انتظامیہ نے تھوڑی سی مرمت کرکے ٹریک بحال کر دیا،واضح رہے کہ 2ارب سبسڈی کے باوجود میٹرو بس ٹریک مجموعی طور پر خستہ حالی کا شکار ہے اور جگہ جگہ گھڑے پڑ گئے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے صورتحال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میٹرو ٹریک کے ہر اسٹاپ کی مرمت کر نے سے نہ صرف میٹرو بس کا روٹ ٹائم مکمل کرنے میں کم وقت صرف ہو گا بلکہ اس سے میٹرو بس میں سفر کرنے والے مسافروں کا قیمتی وقت بھی بچایا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی