راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا۔راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ، شمس آباد 15، سیدپور میں 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ واسا کے مطابق نالہ لئی میں پانی کا بہائو معمول کے مطابق ہے، بارش کے پیش نظر انتظامات مکمل ہیں۔محکمہ واسا کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں عملہ اور مشینری تعینات ہے، راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ ہے۔لاہورمیں ابر رحمت برس پڑا،بارش ہونے سیگرمی اورحبس کا زورٹوٹ گیا۔،ائیرپورٹ،اپرمال، گڑھی شاہو، ماڈل ٹاون گلبرگ اورلکشمی چوک میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی،45سنٹی گریڈ کوچھونیوالادرجہ حرارت 22 ڈگری پرآگیا۔ دوسری جانب کراچی کے علاقوں آئی آئی چند دیگر روڈ، صدر اور ایم اے جناح روڈ میں صبح سویرے بوندا باندی ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے ۔تاہم اسلام آباد،بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔پی ڈی ایم اے نے رواں سال 25 فیصد سیزائد بارشوں کاالرٹ جاری کررکھا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی