راولپنڈی کی مرکزی شاہراہوں پر بھکاریوں کی موجودگی کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا گیا۔راولپنڈی کی مرکزی شاہراہوں پر بھکاریوں کی بھرمار کے باعث ٹریفک متاثر ہونے کے باعث چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ کی ہدایات پر اینٹی بیگرز اسکواڈ فعال کردیا گیا۔اینٹی بیگرز اسکواڈ نے شہر بھر میں کارروائیوں کا آغاز کر دیا، شہر میں مرد و خواتین بھکاریوں کے خلاف 16 مقدمات درج کرلیے گئے۔ 4 نابالغ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا گیا۔چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ کا کہنا ہے کہ گداگری معاشرتی برائی اور بچوں کے استحصال کا ذریعہ ہے، ہمارا مقصد صرف گرفتاری نہیں، بحالی اور تحفظ بھی ہے، سرکل افسران کو روزانہ کارروائیوں کی ہدایت جاری کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی