i پاکستان

راولپنڈی ،چین پاک یوتھ کمیونٹی کی جانب سے 200 خاندانوں میں راشن تقسیمتازترین

March 26, 2024

چین پاکستان یوتھ ایکسچینج کمیونٹی کی جانب سے راولپنڈی میں 200 خاندانوں میں راشن پیکج تقسیم ، اس میں لوبیا، آٹا، چینی، کھانا پکانے کا تیل اور دیگر روزمرہ کی ضروریات شامل تھیں ۔ گوادر پرو کے مطابق چین پاکستان یوتھ ایکسچینج کمیونٹی نے دوستی اور یکجہتی کے دلی اظہار کے طور پر بیجنگ ون اسفیئر چیریٹی فانڈیشن اور زیکسنسنگ چیریٹی ٹیم کے تعاون سے دارالسلام سکول راولپنڈی میں مقامی بزرگ اور یتیموں کے لئے فراخدلانہ عطیات کا اعلان کیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق دونوں ممالک کے نوجوانوں کے درمیان مضبوط تعلقات اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے مقصد سے ، چینی اور پاکستانی رضاکاروں نے اسکول کے عملے کے ساتھ مل کر سامان پیک اور تقسیم کرنے کے لئے کام کیا۔ علاقے کے مجموعی طور پر 200 خاندانوں کو محبت کے پیکج ملے، جن میں لوبیا، آٹا، چینی، کھانا پکانے کا تیل اور دیگر روزمرہ کی ضروریات شامل تھیں ۔ دارالسلام اسکول کے عملے اور طلبا نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جس سے خوشی اور بھائی چارے کا ماحول پیدا ہوا۔ گوادر پرو کے مطابق نجی کاروباری اداروں اور رضاکاروں کی نمائندگی کرتے ہوئے مالمازان نے مقامی کمیونٹی میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع ملنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس طرح کے اقدامات کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان خیر سگالی اور دوستی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی عوام کی لچک اور طاقت اور معاشرے کی بہتری میں ان کا کردار ادا کرنے کی خواہش کو سراہتا ہوں۔ ہم نوجوانوں کی شمولیت، ثقافتی تبادلے اور سماجی بہبود کے اقدامات کو فروغ دینے کے لئے وقف رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی