i پاکستان

راولپنڈی، جوڈیشل کمپلیکس کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے وکیل کی لاش برآمدتازترین

September 09, 2026

راولپنڈی میں جوڈیشل کمپلیکس لائرز کلب کی پارکنگ میں کھڑی ایک کار سے وکیل کی لاش بر آمد ہوئی ہے ۔کار سے ملنے والی لاش کی شناخت ایڈووکیٹ ثنا اللہ کے نام سے ہوئی ذرائع کے مطابق گاڑی رات سے پارکنگ میں کھڑی تھی۔ موقع پر موجود افراد کے مطابق لاش کے منہ سے مسلسل جھاگ بہہ رہی تھی جبکہ کپڑوں پر خون کے نشانات بھی پائے گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کی جانب سے واقعے کی مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجوہات کا تعین ہو سکے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی