i پاکستان

راولپنڈی کے 8 سالہ محمد عبداللہ کا عالمی اعزاز، اولیول اکانٹنگ امتحان پاس کر کے ریکارڈ قائم کردیاتازترین

July 21, 2026

راولپنڈی کے آٹھ سالہ طالب علم محمد عبداللہ نے غیرمعمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اولیول اکانٹنگ کا امتحان پاس کر لیا اورکم عمری میں یہ اعزاز حاصل کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ محمد عبداللہ نے ایک بیان میں بتایا کہ انہیں اکائو نٹنگ میں دلچسپی اپنے والد سے ملی،اکائونٹنگ ایک دلچسپ مضمون ہے جو کاروبار،کمپنیوں اورمالیاتی نظام کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ننھے طالب علم کاکہنا تھاکہ کامیابی کے لئے پڑھائی اورکھیل کودکے درمیان توازن رکھنا ضروری ہے،نہ ضرورت سے زیادہ پڑھنا درست ہے اورنہ ہی صرف کھیل میں وقت گزارنا،بلکہ ہرکام اعتدال کے ساتھ کرنا چاہیے۔صلاحیت عمرکی محتاج نہیں ہوتی،درست رہنمائی،مسلسل محنت اور والدین کی حوصلہ افزائی ایک بچے کو عالمی ریکارڈ ہولڈربھی بنا سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی