i پاکستان

راولپنڈی، خاوند کو تیسرے نکاح سے روکنے کیلئے بیوی نے اپنی اور بیٹی کی کلائی کاٹ دی، مقدمہ درجتازترین

May 25, 2026

راولپنڈی کے علاقے روات میں خاتون نے مبینہ طور پر خاوند کو تیسرا نکاح کرنے سے روکنے کی کوشش میں اپنی بیٹی اور خود کو زخمی کر لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کی درخواست پر اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اس کی شادی عائشہ عمران سے ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔متاثرہ خاوند کے بیان کے مطابق وہ دفتر میں موجود تھا کہ اس کی اہلیہ نے فون کر کے اسے فوری طور پر گھر بلایا۔ جب وہ اپارٹمنٹ پہنچا تو اس کی اہلیہ کے ہاتھ میں چھری تھی۔ اس نے مبینہ طور پر اچانک بیٹی کی کلائی پر چھری رکھ کر اسے کاٹ دیا اور بعد ازاں اپنی کلائی بھی کاٹ لی۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اس نے بمشکل اپنی بیٹی کی جان بچائی۔ اس کے مطابق اس واقعے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس کی اہلیہ اسے تیسرا نکاح کرنے سے روک رہی تھی جس پر دونوں کے درمیان تنازع چل رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے بیٹی کو زخمی کر کے قتل کی کوشش اور خودکشی کی بھی کوشش کی، تاہم دونوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ حکام کے مطابق معاملے میں صلح کی کوششیں بھی کی گئیں لیکن کامیاب نہ ہو سکیں۔متاثرہ شخص نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کی اہلیہ مستقبل میں بچوں کی جان لے سکتی ہے، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی