i پاکستان

راولپنڈی، خواجہ سرا سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتارتازترین

February 20, 2024

ائیرپورٹ پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے خواجہ سرا کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزمان میں عثمان، مجتبی اور یاسر شامل ہیں، جنہوں نے برتھ ڈے پارٹی کے بہانے خواجہ سرا کو گھر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ائرپورٹ پولیس نے متاثرہ خواجہ سرا کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواجہ سرا کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔ ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ معاشرے کے کمزور و محروم طبقات سے زیادتی، تشدداور استحصال ناقابل برداشت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی