i پاکستان

راولپنڈی، کہوٹہ روڈ پرڈاکوئوں نے مسافر بس لوٹ لیتازترین

April 25, 2024

راولپنڈی کے کہوٹہ روڈ پر ڈاکوئوں نے مسافر بس لوٹ لی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس حویلی آزاد کشمیر سے لاہور جا رہی تھی، ڈاکوئوں نے کہوٹہ روڈ پر ناکہ لگا کر مسافروں سے لوٹ مار کی۔ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک مسافر جاں بحق جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے، جسے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مسافر بس لوٹنے کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی