i پاکستان

راولپنڈی میں 17 سالہ لڑکی کی عمارت سے کودنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیاتازترین

June 16, 2026

راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقے میںایک 17 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر عمارت کی دوسری منزل سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو محفوظ طریقے سے ریسکیو کر لیا۔ریسکیو اہلکاروں نے انتہائی مہارت کے ساتھ آپریشن مکمل کیا جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکی کی شناخت 17 سالہ عبش ماجد کے نام سے ہوئی ہے جو ایک نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں اپارٹمنٹ کی عمارت میں موجود تھی۔اہلکاروں نے فوری رسپانس دیتے ہوئے صورتحال کو قابو میں لیا اور اسے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی