وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں چھ ماہ کیلئے فوج تعیناتی کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا، پاک فوج ضلعی انتظامیہ کی سیکیورٹی میں معاونت کرے گی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کی گئی۔ شہر میں پاک فوج کی 3 کمپنیاں تعینات ہوں گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی سیکیورٹی میں معاونت کرے گی اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے خدمات انجام دے گی۔ذرائع کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ لاہور نے راولپنڈی میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر وفاقی حکومت نے منظوری دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی