i پاکستان

راولپنڈی میں گھر کے اندر دھماکے سے آگ بھڑ ک اٹھی، 6 افراد زخمی ،آگ پر قابو پالیا گیاتازترین

June 13, 2026

راولپنڈی میں ایک گھر کے اندر زور دار دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق راولپنڈی کی آفندی کالونی میں واقع ایک گھر میں گیس بھر جانے کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد گھر میں آگ بھڑک اٹھی، جس میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ دھماکے سے گھر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور انہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھر میں لگی ہوئی آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا ۔ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت گیس کا اخراج بتائی گئی ہے۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ گھر کی ساخت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امدادی کارروائیوں کے بعد علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے اور زخمیوں کو اسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی