i پاکستان

راولپنڈی میں جعلی پارکنگ رسیدیں بناکر فیس لینے والے 5 ملزمان گرفتارتازترین

September 23, 2023

نیو ٹاون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پارکنگ رسیدیں بنا کر شہریوں سے بھتہ لینے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں راجہ طاہر، نقاش، فہیم، کامران اور منصور شامل ہیں، جن سے جعلی رسیدیں بھی برآمد ہوئیں۔ ملزمان نے موٹر سائیکل پارکنگ کی زائد فیس وصولی کے لئے جعلی رسیدیں تیار کر رکھی تھیں۔ وہ کمرشل مارکیٹ میں موٹر سائیکل پارکنگ فیس 10 کی بجائے 20 روپے وصول کر رہے تھے۔نیوٹاون پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو لوٹنے والے 05 افراد کو گرفتار کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی