i پاکستان

راولپنڈی، نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ، کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحقتازترین

January 08, 2024

تھانہ چونترہ کے علاقے میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ چونترہ میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں ایک کمسن بچی بھی شامل ہے جب کہ 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سابقہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا اور ملزمان فرار ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی