i پاکستان

راولپنڈی، ویمن تھانے میں خواتین افسران کے ایک دوسرے پر الزاماتتازترین

October 18, 2023

راولپنڈی کے تھانے بھی محفوظ نہیں رہے ۔ محرر نے تھانہ ویمن میں خود ایس ایچ او پر چوری و عملے کو بلیک میلنگ کا الزام عائد کردیا اور سنگین الزام پر مبنی رپورٹ لکھ دی۔ تھانہ ویمن میں رپورٹ لیڈی کانسٹیبل انیتا نسیم کی اطلاع پر درج کی گئی جس میں کہناتھا کہ عریشہ خالد نامی خاتون درخواست دینے کے لیے تھانے آئی اور ایس ایچ او ارم خانم سے ملی ایس ایچ او ارم خانم نے خاتون کو سنا فارغ ہوکر باہر نکل کر دوسرے کمرے میں گئی تو اپنا پرس وہیں چھوڑ گئی۔دوسرے کمرے میں جاکر یاد آنے پر واپس وہاں گئی تو بیگ موجود نہ تھا۔ پرس نہ ملنے پر خاتون رونے لگی اور کہا کہ میرا پرس گم ہو گیا ہے سی سی ٹی وی کیمرے میں دیکھا تو پرس ایس ایچ او ارم خانم نے اٹھایا اور پلٹ کر باہر چلی گئی۔ ارم خانم نیباہر جاکر پرس سے پیسے نکالے اور واپس آکر پرس نیلے رنگ کی کرسی کے نیچے پھینک دیا اور بعد میں مکر گئی۔ رپورٹ میں مزید تحریر کیاگیا ہے کہ ایس ایچ او کو جب پتہ چل گیا کہ اس کو کیمروں میں دیکھ لیا گیا ہے تووہ مجھ پر دبا ڈالنے لگی کہ کسی کو بتایا تو تمھیں محرر سے تبدیل کرا دوں گی۔ ایس ایچ او ارم خانم اس سے پہلے بھی میرے پرس سے 26 ہزار روپے نکال چکی ہے اور بات بات پر بلیک میل کرتی تھی جسکے متعلق افسران کے نوٹس میں بھی لایا۔ دوسری جانب پولیس حکام کا مقف میں کہناتھاکہ محرر انیتاپیشہ وارانہ ذمہ داریاں درست انداز میں سرانجام نہیں دیتی تھی جس پر ایس ایچ او نے اسپیشل رپورٹ افسران کو بھجوائی۔ ایس ایچ او کی اسپیشل رپورٹ پر تحقیق کیبعد محررکو معطل کرکے چارج شیٹ کیا تو وہ الزام تراشیوں پر اتر آئی اور رپٹ کا اندراج کردیا ایس پی ہیڈکوراٹر تمام معاملے کی انکوائری کررہی ہیں۔ ایس ایچ او ویمن ارم خانم سے موقف جاننے کے لئے رابطہ کیاگیا تو انکی جانب سے موقف فراہم نہیں کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی