i پاکستان

راولپنڈی ، پھٹی ہوئی ٹوپی پہننے پر طالب علم پر پائپ سے تشدد، مدرسے کا استاد گرفتارتازترین

April 27, 2026

راولپنڈی پولیس نے طالب علم پر تشدد کے الزام میں مدرسے کے استاد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ طالب علم کے والد نے مدرسے کے استاد کے خلاف مقدمہ درج کرایاتھا۔مدعی مقدمے کے مطابق استاد نے پھٹی ہوئی ٹوپی پہننے پرطالب علم کوپلاسٹک کے پائپ سیمارا جس کے بعد پولیس نے طالب علم پر تشدد کے الزام میں استاد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق طالب علم کا طبی معائنہ کرالیا گیا ہے، طالب علم پر تشدد اور اسے حبس بیجا میں رکھنے پرتفتیش ہورہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی