i پاکستان

راولپنڈی پولیس کی جانب سے اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیاتازترین

January 31, 2024

راولپنڈی پولیس کی جانب سے اڈیالہ جیل کی بیرونی سیکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی سزا کے فیصلے کے بعدجیل کے سامنے،عقب اوراطراف میں مزید سیکیورٹی اہلکارتعینات کردئیے گئے۔ اڈیالہ جیل کے اطراف پولیس پٹرولنگ کو بھی مزید موثربنایا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہیکہ جیل کی بیرونی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے تمام اقدامات یقینی بنائے ہیں۔اڈیالہ جیل سیکیورٹی کے لیے جیل حکام اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مشاورت جاری ہے،سینئیر افسران وقتا فوقتا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی