i پاکستان

راولپنڈی، روات انڈسٹریل ایریا کی فیکٹری میں لگی آگ پر 16 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا،کولنگ کا عمل جاری ،کوئی جانی نقصان نہیں ہواتازترین

February 10, 2026

راولپنڈی میں روات انڈسٹریل ایریا کی فیکٹری میں لگی آگ پر 16 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق انڈسٹریل ایریا کی فیکٹری میں لگی آگ پر16گھنٹے بعد قابو پایا گیا، جس میں 20 فائر ٹینڈر استعمال ہوئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شدید آگ کی وجہ سے عمارت گرنے کا خدشہ تھا۔دوسری جانب فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات ابھی سامنے نہیں آسکیں۔ڈی سی راولپنڈی کا کہنا ہے کہ بروقت ٹیمیں بھیجنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی