i پاکستان

راولپنڈی، شہری کے اندھے قتل کا معمہ حل، مقتول کی اہلیہ اور ساتھی قاتل نکلے، ملزمان گرفتارتازترین

July 27, 2026

راولپنڈی میں پانچ ماہ پرانے اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا،مقتول کی اہلیہ اور اس کا ساتھی ہی قتل میں ملوث نکلے۔پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔صدربیرونی پولیس کے مطابق پانچ ماہ قبل فیصل نامی شہری کی لاش ویرانے سے ملی تھی، جس کے بعد مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئی۔ پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں مقتول کی اہلیہ حرا کو شامل تفتیش کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمہ نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے اپنے ساتھی مرسلین کے ساتھ ملکرپہلے شوہر کو زہردیا،پھرگلا دبا کرقتل کیااوربعدمیں لاش کوویرانے میں پھینک دیا،پولیس نے ملزمان کوگرفتارکرکے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی