انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی 26 نومبر جلا ئوگھیرائو کے 29 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔انسداد دہشتگردی عدالت میں بشری بی بی کے خلاف 26 نومبر جلا ئوگھیرائو کے 29 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں سماعت ہوئی، وکیل محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے۔29 مقدمات میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع تھی تاہم عدالت نے 26 جون تک توسیع کر دی۔مقدمات راولپنڈی اور اٹک، ٹیکسلا، حسن ابدال کے مختلف تھانوں میں درج ہیں جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، بشری بی بی، شاہ محمود قریشی، علی امین گنڈاپور و دیگر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نامزد ہیں۔عدالت نے تفتیشی افسران کو ملزمہ کو جیل میں شامل تفتیش کیے جانے کا حکم دے رکھا ہے، عدالت میں پراسیکیوٹر ظہیر شاہ پیش ہوئے تھے۔20 مئی 2025 کو عدالت نے سابق خاتون اول کی ضمانت میں 12 جون تک توسیع کی تھی۔ دوران سماعت ملزمہ کی جانب سے معروف قانون دان محمد فیصل ملک عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی